پھانسی کی سزا دے کر شیخ باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹ ڈیجی اور ببر وڈا کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ببر وڈا جامع مسجد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیة اللہ الشیخ باقر النمر عصر حاضر کے شجاع، انقلابی رہنماء ہیں، جنہوں نے آل سعود کی بربریت اور ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔ جیل اور پھانسی کی سزا دے کر باقر النمر کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔ آل سعود نے امت مسلمہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں انہیں ان کا حساب دینا ہوگا۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوٹ ڈجی میں سابق ضلع نائب ناظم میر ڈنل خان ٹالپر سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تک بندی غیر منصفانہ انداز سے کی ہے۔ اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام صالح اور باکردار افراد کو منتخب کریں۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس تیس مئی کو حیدر آباد میں منعقد کیا جارہا ہے، اس موقع پر میر ڈنل خان ٹالپر نے انہیں ریاست خیرپور کی تاریخی حیثیت اور ٹالپر خاندان کی خدمات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔