آئی ایس او کے شعبہ محبین کی تربیتی ورکشاپ 5 جون سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر شکیل اصغر نے ڈویژنل دفتر میں ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طلباء کیلئے دس روزہ محبین ورکشاپ اسلام آباد میں ہو گی۔ ورکشاپ کا آغاز 5 جون سے ہو گا جو 15 جون تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں محبین شریک ہوں گے جبکہ لاہور سے قافلہ کی روانگی 5 جون کو ہو گی۔ شکیل اصغر کا کہنا تھا کہ ملک اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی ضروری ہے عالم اسلام کو سائنسی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے سائنس کی ترقی کی منفی اثرات کو اپنایا جا رہا ہے، جدید علوم کو سمجھنے کیلئے امام جعفر صادق ع کی تعلیمات کو سمجھنا چاہئے۔ امام نے آج سے کئی سوسال قبل اپنی یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم دیکر یہ پیغام دیا کہ جدید علوم کو بھی سمجھنا چاہئے امام کا زمانہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی ترقی ہر ملک کی ضرورت ہے جس کے لئے ہماری نوجوان نسل میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے حکومت کو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے متعدد انتظامات کرنے چاہئے آئی ایس او کی محبین ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بھی جدید سائنسی علوم سے آگاہی اور ان کی ترویج ہ