Uncategorized

امام زمانؑ کی معرفت ہی درحقیقت معرفت اسلام اور معرفت الٰہی سے روشناس کرواتی ہے، سیدہ سدرہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے شعبان المعظم کو ماہ معرفت امام زمانؑ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان نے کہا کہ ہم اپنی گذشتہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے خواہران جعفریہ کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ہمارا منشور تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔ ہم معرفت الٰہی کے ذریعے طالبات کی زندگیوں کو سنواریں گے، اپنے وقت کے امامؑ کی معرفت ہی درحقیقت معرفت اسلام اور معرفت الٰہی سے روشناس کرواتی ہے۔ لہذ معرفت امام زمانہ ؑ کے حصول کے لئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان تمام یونٹس میں معرفت امام زمانہ عج کے عنوان سے سیمینارز، کانفرنسز، کوئز کمپیٹیشنز کا انعقاد کرے گی، نیمہٓ شعبان یعنی ۱۵ شعبان کی شب اجتماعی عبادت کا انتظام کیا جائے گا، امام زمانہ ؑ سے متعلق میسجز کے ذریعے، سوشل میڈیا کے ذریعے احادیث زیادہ سے زیادہ شیئر کئے جائیں گے، انٹرنیٹ اور اخبارات میں معرفت امام زمانہ ؑ کے موضوع پر مقالے، شاعری ارسال کئے جائیں گے، معرفت امام مہدی ؑ کے موضوع پر تقاریر و علمی مباحثے منعقد کئے جائیں۔ جے ایس او طالبات پاکستان اس ماہ مبارک کو بھرپور طریقے سے منائے گی اور تقویٰ کو اپنا شعار بناتے ہوئے دین حقہ کی خدمت کریں گی۔ انشاءاللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button