کل شہید ہونے والے زیشان علی کے ساتھ 15 شعبان کو پیش آنے ؤالے اہم واقعہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شب برات یعنی پندره شعبان کی رات جب کچھ نادان نوجوان علمدار روڈ پر پٹاخے بجا کر لوگوں کی اذیت کا باعث بن رهے تھے وہیں کچھ اور نوجوان لڑکے سفید شرٹیں پہنے هوئے تھے. ان سب کی شرٹوں پر "یا صاحب الزمان” لکھا ہوا تھا. وہ جہاں سے گزرتے لوگوں کی نظریں انکی طرف ہو جاتیں. یه جن سے بھی ملتے وه ان کی شرٹوں کا طلبگار هوجاتا اور ان سے وه شرٹ مانگنے لگتا. جب وه ان نادان پٹاخه بجانے والے جوانوں کے پاس سے گزرے تو انهوں نے پٹاخے بجانا روک دیا. گویا جن کو کوئی نصیحت ڈانٹ ڈپٹ اس کام سے نه روک سکی انهیں ان شرٹوں پر لکھے هوئے امام زمان عج کے نام نے روک دیا. اپنے امام کی پیروی میں دوسروں کو سیدھی راه دکھانے اور محبت بانٹنے والے یه نوجوان کون تھے؟
یہ تھے کل کے واقعے میں سرکلر روڈ پر شہادت پانے والے شہید ذیشان علی اور ان کے دوست