Uncategorized

برما میں جاری انسانیت سوز مظالم کا خاتمہ ناگزیر ہے ،آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرتڑی اطلاعات قلب عباس نے برما میں جاری بربریت کے حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا میں مسلمانوں کا خون نا حق بہایا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری بزدلانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، جبکہ مسلم اور عرب سربراہان اس طرف توجہ نہیں دے رہے جسکی وجہ سے اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ یمن، عراق، شام، لبنان، افغانستان، بحرین اور وطن عزیز پاکستان میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں انہوں نےمزید کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ برما کے بے گناہ افراد پر زمین تنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں اور اس قتل عام کے سبب سمندری کشتوں میں بے یاروں مددگار پڑے ہیں، ہزاروں بچے یتیم کھلے سمندر میں زندہ لاشیں ہیں جن کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں اور ان کیلئے مسلم ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کسی پر اقوام متحدہ، عرب لیگ، او آئی سی جیسی طاقتور تنظیمیں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، میانمار میں انسانی نسل کشی کے ساتھ جمہوریت کا بھی قتل ہوگیا ہے، جان بچانے کے خاطر سمندری راستے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں انڈونیشیاء، ملیشیاء، جیسے مسلم ممالک کی سرحدوں کے پاس بھٹک رہی ہیں جنہیں کوئی ممالک لینے کیلئے تیار نہیں، ایسے حالات میں عرب اسلامی ممالک جن کا انڈونیشاء، ملیشیاء، میں کافی اثر و رسوخ ہے سفارتی اور حکومتی سطح پر بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہی کہ ان مسلمانوں کی زندگیاں بچ جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button