Uncategorized

ایس یو سی پنجاب کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے علامہ مشتاق حسین ہمدانی کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور بشارت عباس قریشی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علامہ موسٰی رضا جسکانی سینئیر نائب صدر، علامہ اشتیاق حسین کاظمی، علامہ مظہر حسین کاظمی، سید نیر عباس ایڈووکیٹ، میاں فرزند علی چھچھر اور ساجد علی نقوی کو نائب صدور جبکہ ایم ایچ نقوی کو ایڈیشنل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ سید محمد رضا شاہ کو چیئرمین سیاسی سیل، حاجی محمد اظہر جعفری چیئرمین عزاداری کونسل، قیصر عباس ددوانہ چیئرمین کسان ونگ اور مرزا محمد تقی مشیر صوبائی صدر ہوں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کو مشاورت سے نامزد کیا گیا ہے۔ مزید نامزدگیوں کے لئے مشاورت جاری ہے۔ تقریب حلف برداری عنقریب لاہور میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان سے علامہ ساجد علی نقوی کی پالیسی کے مطابق تنظیم کو چلانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدہ بذات خود کوئی اعزاز نہیں، اصل اعزاز تو یہ ہے کہ اس منصب کے ساتھ انصاف کیا جائے، یہ مسئولیت ہے، جس کے بارے میں تنظیم کے ادارے اور کارکن پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کی ضلعی سطح پر تنظیم نو رمضان المبارک کے بعد شروع کر دی جائے گی۔ جس کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button