Uncategorized

مکار بھارت 1965ء کی جنگ کو یاد رکھے، پاکستانی بزدل قوم نہیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے ڈرنے والا نہیں، ہم مضبوط قوم ہونے کے ساتھ ایٹمی قوت بھی ہیں۔ چند کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی سے دشمن ملک بھول جائے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کر سکے گا۔ وزیر اعظم کی طرف سے بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے سے ملک کو نہیں، انہیں تجارتی فائدہ ہو سکتا ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مکار پڑوسی ملک 1965ء کو یاد رکھے۔ پاکستانی بھارت کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان نے ایٹم بم اپنے دفاع کے لئے بنایا ہے، بہادر افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا تقسیم برصغیر سے ہی مقابلہ کرتی چلی آ رہی ہیں۔ 1965ء میں ایسا سبق سکھایا تھا کہا اس کی شرمندگی کا احساس دشمن ابھی تک نہیں بھول سکا اور مختلف سازشوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971ء میں بھارت کے بھیانک اور مکروہ کردار کا خود مودی نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس کی سازشوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان دولخت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف آصف علی زرداری کے بیان پر تو فوراً بول پڑتے ہیں، مگر مودی کے بیان پر نہ صرف خاموش ہیں، انہیں خیر سگالی کے جذبات بھی پہنچائے جا رہے ہیں۔ شیعہ علما کونسل کے صوبائی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ نریندر مودی کے بیانات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی پاکستان کی دشمنی میں اخلاقی اور سفارتی حدیں پھلانگ چکا ہے۔ پاکستان سے محبت رکھنے کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی کی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button