پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا، گرفتار دہشتگردوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش مکمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ صفورا میں ملوث گرفتار 5 دہشتگردوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرلی، جس کے مطابق واردات میں کل 15 دہشتگرد شریک تھے، دیگر 10 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا میں گرفتار دہشتگرد طاہر منہاس، سعد عزیز،اسدالرحمان، ناصر اور اظہر نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جو تفصیلات بتائیں، ان کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر 15 دہشتگرد شریک ہوئے۔ پولیس دہشتگردوں کے بیان کی روشنی میں ان کے دیگر 10 ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ دہشتگردوں نے خاتون سماجی کارکن سبین محمود اور پولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ گرفتار دہشتگردوں نے بتایا کہ سبین محمود کے قتل کی کارروائی میں 5 دہشتگردوں نے شریک تھے۔ ملزمان کے مطابق دہشتگردی کیلئے رقم بینک ڈکیتیاں کرکے جمع کی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 18 خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button