Uncategorized

حکومت رمضان میں مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائے، پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کا موقع دیتا ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ روزہ انسان کو صبر و تحمل اور تکالیف برداشت کرنے کی مشق ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں۔ یہ غریبوں کی مدد اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم محروم طبقات کا بھی احساس کرسکیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھے۔ خصوصاً نماز، تراویح اور افطاری کے اوقات میں ضروری حفاظتی اقدامات کئے جانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں اجتماعیت کا بھی درس دیتا ہے، اسلامی معاشرے میں جب ہر شخص روزے سے ہوتا ہے، تو کسی کو اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا، جس کا سامنا غیر مسلم معاشروں میں کرنا پڑتا ہے اور اگر کسی شرعی عذر کی وجہ سے کوئی شخص روزہ دار نہ بھی ہو تو رمضان المبارک میں اس کا احترام ضرور کرتا ہے کہ عوامی مقامات پر کھانے پینے سے گریز کرے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے یاد دلایا کہ اسی لئے علیحدہ مسلم ریاست کے طور پر پاکستان کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ یہاں مذہبی عبادات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ مسلمان اپنی عبادات ادا کرنے میں آزاد ہیں۔ ہر طرف سے اسلامی روایات کے مطابق ماحول ہوتا ہے۔ بھارت کے لوگوں سے پوچھیں کہ گائے ذبح کرنے پر انہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان پاکستان کی آزادی کی حفاظت کریں، ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو ختم نہیں تو کم ضرور کریں۔ نفرت کی بنیاد پر معاشرے کمزور ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button