مضامین
یکم ماہ رمضان, روز وفات حضرت عثمان بن سعید العمروی رضوان اللہ علیہ, اول نائب حضرت امام العصر عجل اللہ فرجہ
آپ آئمہ العسکرین علیہم السلام ( امام علی الھادی النقی علیہ السلام اور امام حسن الزکی العسکری علیہ السلام) کے اصحاب میں تھے اور ان دونوں آئمہ اطہار کے وکیل تھے. بعد امام الزکی علیہ السلام آپ نے امام عصر عجل اللہ فرجہ کہ بھی وکالت کے فرائض انجام دیئے. آپ صاحبان مال سے ان کے مال کی مقدار اور اس میں حلال و حرام کا فرق بغیر دیکھے بتا دیا کرتے تھے اور اکثر سوال سنے بغیر جواب دے دیا کرتے تھے.
آئمہ العسکرین علیہم السلام کی طرف سے آپ اس طرح سند رکھتے تھے کہ
"ان کا قول ہمارا قول , ان کا پیغام ہمارا پیغام ہے”
آپ کا دور سفارت و نیابت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی مدت 5 سال ہے.
بحوالہ نقوش عصمت صفحہ 656
پرسہ بخدمت امام العصر و الزماں عجل اللہ فرجہ