پاکستانی شیعہ خبریں

ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں، مفتی منیب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جان کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں روزہ توڑ دینا چاہیے اور ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔ انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس ماہِ رمضان المبارک میں کراچی میں ریکارڈ گرمی ہوئی اور بجلی کے بحران نے اس اذیت کو دوآتشہ کردیا، کئی اموات ہوئیں اور بعض اموات کے بارے میں اخبارات میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ وہ روزے کی حالت میں فوت ہوئے۔ اگر کسی شخص پر روزے کی حالت میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کسی مہلک بیماری کا حملہ ہوجائے یا اس کے لیے بیماری یا گرمی ناقابلِ برداشت ہوجائے تو ایسی صورت میں روزہ توڑ دینا چاہیے اور اس کی صرف قضا لازم ہوگی، کفّارہ نہیں۔ مفتی منیب نے کہا کہ قرآن مجید میں 4 مقامات پر حالتِ اضطرار میں جان بچانے کی حد تک حرام سے استفادے کی اجازت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button