Uncategorized

اپیکس کمیٹی کی آڑ میں پنجاب حکومت نے 100 سے زائد شیعہ رہنماء گرفتا ر کرلیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی جاری ہے تو دوسری طرف سیاسی دہشتگرد نواز لیگ نے پنجاب بھر سے فورتھ شیڈول کی آڑ میں کئی شیعہ ذاکراین، جلوس پرمٹ ہولڈرز، اور عزاداروں کو گرفتار کیا ہے، اطلاعات کے مطابق شیعہ دشمن نواز لیگ کی پنجاب حکومت نے فیصل آباد،جھنگ،بھکر،بہاولپور ، لیہ،راولپنڈی سمیت کئی شہروں سے اپیکس کا سہارا لیتے ہوئے ذاکرین،علماۓء،مجالس و جلوس پرمٹ ہولڈرز اور عزاداروں کو بلاجواز گرفتار کیا ہے۔

مسلم لیگ نواز پاکستان میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی کے حوالے سے مشہور ہے ،لہذا ان دہشتگرد تنظیموں کی ایماء پر شیعہ دشمنی کا عنصر بھی اس نام نہاد سیاسی جماعت میں نمایاں پایا جاتا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق سرکاری تنخودار ہے،جبکہ وزیراعلی شہباز شریف کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی مدد سے بلامقابلہ الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں، لہذا اپیکس کمیٹی کا سب سے پہلا اطلاق مسلم لیگ ن کے خلاف ہونا چایئے کیونکہ یہ جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار ہے انکے دہشتگردوں کو سیاسی ڈیل کے نتیجہ میں ماہانہ 75000 تنخواہ میہا کرتی ہے اور انکی سرپرستی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button