ایم ڈبلیو ایم کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، علامہ وحید کاظمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )دنیا اخبار میں شائع ہونے والے کالم ناتمام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خلاف زہر افشانی انتہائی قابل مذمت ہے۔ میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، بصورت دیگر قانون چارہ جوئی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ مذکورہ کالم میں سعودی ٹکڑوں پر پلنے والے متعصب کالم نگار ہارون الرشید نے ایم ڈبلیو ایم کو فرقہ پرست ایرانی فنڈڈ تنظیم قرار دیا۔ کالم نگار نے ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل گروہ طالبان کا موازنہ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ کیا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ آل سعود کی گھناونی کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اور طالبان کے جرائم کو چھپانے کے لئے بیلنسنگ کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ ہم اس ظلم و زیادتی پر دنیا اخبار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہارون الرشید پر پابندی عائد کی جائے اور آئندہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے۔ بصورت دیگر مجلس وحدت مسلمین کالم نگار کے ساتھ ساتھ دنیا اخبار کے خلاف بھی قانون چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔