Uncategorized

ملتان، سابقین آئی ایس او کے زیراہتمام سینئرز کے اعزاز میں افطار ڈنر، مرکزی رہنماؤں کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے سابقین ڈیسک ملتان کے زیراہتمام سینئرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سابقین آئی ایس او ڈیسک کے مرکزی کوارڈینیٹر نثار ترمذی، سابق مرکزی صدور سرفراز حسینی، اطہر عمران طاہر، مولانا غضنفر علی حیدری، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، سابقین آئی ایس او ملتان کے کوارڈینیٹر زعیم حیدر زیدی، سابقہ ڈویژنل صدور سلیم عباس صدیقی، ضیغم عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اس وقت پاکستان کے نوجوانوں کی اُمید اور مرکز و محور ہے، سابقین کسی بھی تنظیم کا حسن ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button