Uncategorized

تکفیریوں کے مکمل خاتمہ تک امن قائم نہیں ہوسکتا، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں کارروائیوں پر فوجی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے ناسور عسکریت پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے فرقہ پرست دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کئے بغیر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ کی سرگرمیوں کو ختم کئے بغیر عوام کو بدامنی سے نجات نہیں دلائی جاسکتی، جو بیرونی اشاروں پر مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کتنے ہی دہشت گردوں کی سپریم کورٹ سے بھی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، مگر انہیں تختہ دار پر نہیں چڑھایا جا رہا، اس تاثر کو دور کیا جانا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button