Uncategorized

فوجی ٹرین کو طالبان نے نشانہ بنایا، عسکری ذرائع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )فوجیوں کی ٹرین وزیر آباد کے قریب کھاریاں کے مقام پر پل ٹوٹنے سے نہر میں جاگری جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق تین افسران سمیت 19 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ حادثہ پل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا لیکن تجزیہ نگار اور عسکری ماہرین اسے فقط اتفاقی حادثہ ماننے کیلئے تیار نہیں، ایک ماہ قبل ہی اس پل سمیت کئی دیگر پلوں کو چیک کیا گیا تھا جسے تسلی بخش قرار دیا گیا تھا لیکن اچانک فوجیوں کی ٹرین گزرتے ہی پل کا گر جانا کسی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ عسکری ذرائع سے اسلام ٹائمز کو معلوم ہوا ہے کہ پل کے نیچے خودکش بمبار سویا ہوا تھا جس نے ٹرین آتے ہی خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، یوں ٹرین کی پہلی چار بوگیاں نہر میں جاگریں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ خودکش دھماکہ نہیں تھا تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی دھماکہ کرایا جاسکتا ہے۔ اس سے تقریباً پانچ منٹ پہلے ایک مسافر ٹرین کراچی کیلئے گزر کر گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں یہ خبر لیک ہوجائیگی کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button