امسال عظیم الشا ن یوم القدس مظلومین جہاں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔آئی.ایس.او
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) المصطفی ہاوس لاہور میں مرکزی القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کا دن ظالمین کو آشکار و مستضفین کی حمایت کا دن ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اس حوالے سے احتجاجی ریلیز ،پریس کانفرنسز اور سیمینار منعقد ہونگے جس میں ہزاروں مسلمان شریک ہونگے ۔مدثر عباس کاکہناتھاکہ اس سال کا عظیم الشا ن یوم القدس تمام مظلوم جہاں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔فلسطین ، برما ، یمن اور کشمیر میں طاقت کے روز پر ظالم قوتیں ، مظلوموں پر ظالم و ستم کر رہی ہیں۔ اس ظالم و ستم کے خلاف صدا ء احتجاج بلند کرنا ہی حق پرستی کی علامت ہے۔فلسطین کی مقدس زمین پر غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل و غارت گری پر گفتگو کرتے ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی سرزمین تما م مذاہب کے لئے مقدس ہے ۔ جیسے سیاسی مفادات کی خاطر پہلے برطانوی سامراج اور پھر امریکی استعمار نے غاصب صیہوونی فوج کی مدد سے لہو سے لہولہان کیا۔1948برطانوی سامراج کی ایماء پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کر کے غاصب صیہوونی ریاست اسرائیل کاوجود عمل میں لایا گیا۔