Uncategorized

کفر کا فتویٰ لگانے والے اسلام کے دشمن ہیں، مولانا عبدالوہاب روپڑی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ)مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری شعبہ سیاسیات حافظ عبدالوہاب روپڑی نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ گو مسلمانوں کو کافر قرار دینے والے دائرہ اسلام سے خارج اور اسلام کے بد ترین دشمن ہیں۔ اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ فتنہ تکفیر دور حاضر میں دشمنان اسلام کا مہلک ترین حربہ ہے، نبی اکرم ؐ نے مسلمانوں پر کفر کا فتویٰ لگانے والوں کو خارجی قرار دیتے ہوئے اسلام کے بد ترین مخالف قرار دیا ہے، سادہ لوح مسلمان ایسے دین دشمن افراد کی عیاریوں اور مکاریوں کو پیش نظر رکھیں، اپنے دینی و ایمانی نظریاتی کا تحفظ کریں اور ان مسلم دشمن عناصر سے محتاط رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جماعت اہلحدیث امن و امان کے قیام، انتہا پسندی و گروہ بندی کے مکمل خاتمے اور ملکی تعمیر و ترقی کے سفر میں مسلم لیگی حکومت کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ضرب عضب جیسے مؤثر آپریشن کر کے ہی تخریب کار و انتہا پسند عناصر کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے، ملکی امن و امان،عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے کراچی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، موجودہ حالات میں قوم ہر قسم کے تعصبات اور فرقہ وارانہ اختلافات پس پشت ڈال کر ملکی ترقی و سلامتی میں مؤثر کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button