Uncategorized

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں نماز اخوت ،شیعہ سنی مشترکہ نماز کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور؛ نجی چینل سٹی 42 اور چینل24 کے زیر اہتمام جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں تمام مکاتب فکر کی مشترکہ نماز باجماعت میں شیعہ علماؤں میں علامہ سید مبارک علی موسوی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ ابوذر مہدوی ،علامہ ناظم رضا عترت اور مدارس جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید حسین نجفی اورمولانا حسنین عارف نے خصوصی شرکت کی۔ نماز کے بعد تمام مسالک کے علمائے کرام اور دیگر نمازی آپس میں بغل گیر ہوئے اور رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

جماعت اسلامی،مرکزی جماعت اہلحدیث،منہاج القرآن،جماعت دعوہ کے رہنماوُں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور وحدت سے ہی اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکتے ہیں۔

آج سٹی 42 والے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ تمام مکاتب فکر کو ایک جگہ جمع کرکے جس اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے تمام جماعتوں اور مدارس سمیت ہر ایک کو اس عمل کی تقلید کرتے ہوئے اتحاد وحدت کے پیغام کو قریہ قریہ تک پہنچانا ہوگا،وطن عزیز کی سلامتی و بقا کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھے تاکہ دشمن کے ناپاک ادرادوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا اسلام اور مسلمانوں کے دشمن فرقہ واریت کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرتے ہیں ہمیں قرآن و سنت کے پرچم تلے جمع ہونا ہوگا۔مدارس جعفریہ پاکستان کے سربراہ

علامہ حسین نجفی نے کہا شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ان کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے درحقیقت استعمار کے ایجنٹ ہیں۔

 

namazIkhowat.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button