پاکستانی شیعہ خبریں

گندم استعمال کرنے والے 140 روپے کے حساب سے فطرہ ادا کریں، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ فطرہ واجب ہے اور شریعت میں اس کی ادائیگی کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ انچولی سوسائٹی میں منعقدہ درس اخلاق سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فقہ جعفریہ کے پیروکار جو گندم استعمال کرتے ہیں وہ 140 روپے کے حساب سے فطرہ ادا کریں جبکہ دیگر اشیاء کا استعمال کرنیوالے اس کی قیمتوں کے حساب سے فطرہ ادا کرسکتے ہیں یعنی جو اغلب غذا استعمال میں ہے اس کے 3 کلو کی قیمت کے برابر رقم ادا کرنا واجب ہے، فطرے کو ترک کرنا گناہ کبیرہ اور عمداً فطرہ ادا نہ کیا جائے تو روزوں کی قبولیت ممکن نہیں، فطرہ ہر ایسے شخص پر واجب ہے جو عاقل، بالغ اور آزاد زندگی گزار رہا ہو، فطرے کے ادائیگی کیلئے قرابت داروں کو غیروں کے مقابلے میں ترجیح دی جائے اور عزیزوں کے بعد اہل علم اور فقراء کا انتخاب کیا جائے تو بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب رمضان ختم ہونے کو ہے اس میں خدا اور رسولﷺ کی خوشنودی کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت الہیٰ بجا لانی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button