پاکستانی شیعہ خبریں
قانون نافذکرنے والے ادارے اور حکومت جعفرطیار کی مساجد ،اسکول کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں،ایم ڈبلیو ایم ملیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر نے گذشتہ روز جعفرطیار سوسائیٹی میں دہشتگرد ی کی ناکام کوشیش کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں اور حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے اور اسکی شدید مذمت کی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملیر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے مساجد اور اسکولوں کے اطراف میں حفاظتی بیئریر لگاوائیں اور علاقہ کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں ورنہ کسی بھی سانحہ کا ذمہ دار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کو قرار دیا جائے گا۔