Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین نے لیہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی و میڈیکل کیمپ لگا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لئے لیہ میں امدادی و میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کے مطابق خیرالعمل فاونڈیشن کے رضاکار متاثرین سیلاب کے لئے ریسکیو سمیت دیگر امدادی کاموں میں دن رات مصروف ہیں۔ خیرالعمل فاوُنڈیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ممبر اور صوبہ پنجاب کے مسئول سید مسرت کاظمی کا کہنا تھا کہ سیلاب نے جنوبی پنجاب کو بری طرح متاثر کیا ہے، حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، محض فوٹو سیشن کے لئے حکومتی نمائندے آتے ہیں، متاثرین کی بحالی اور امدادی کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا۔ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے گرمی اور حبس کی شدت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وبائی امراض پھیل رہے ہیں، محکمہ صحت نمائشی کیمپوں کے انعقاد کے سوا کوئی کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ میں ہم نے اب تک ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ہیں، متاثرین سیلاب کے لئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے خشک راشن اور خیموں کا بھی اہتمام کیا ہے، انشااللہ ہماری کوشش ہے کہ پانی نکل جانے کے بعد بحالی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ سید مسرت عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات سیلاب سے متاثر ہمارے ہم وطنوں کی امداد کے لئے دل کھول کر حصہ ڈالیں، مجلس وحدت مسلمین کے کارکن دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کیساتھ ہیں، انشااللہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہم امدادی کاموں کو جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button