Uncategorized

ملک اسحاق کی جہنم منتقلی پر رحیم یار خان کے حالات کشیدہ، شہر بھر کی کبیل نشریات بند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )دہشتگردوں کے سرغنہ ملک اسحاق کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی رحیمیار خان میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے حفاظتی انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ رحیم یار خان کے مقامی افراد کے مطابق، شہر بھر کی کیبل بند کرا دی گئی ہے جس سے عوام کو ٹیلی ویژن پر کسی بھی چینل کی نشریات دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق ملک اسحاق اور اس کے بیٹوں کی لاشیں رحیمیار خان منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 14 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کے سرغنہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان کے مطابق، ملک اسحاق اور ان کے دو بیٹوں عثمان اور حق نواز سمیت 6 گرفتار افراد کو اسلحہ و بارودی مواد کی نشاندہی کے لیے گزشتہ رات مظفر گڑھ لے جایا گیا تھا۔ مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والا میں اسلحہ اور بارودی مواد کی برآمدگی کی جارہی تھی کہ گرفتار ملزمان کو چھڑانے کے لئے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران ملک اسحاق، ان کے بیٹے عثمان اور حق نواز، کالعدم تنظیم کے دو سرگرم رکن تہذیب حیدر شاہ اور زبیر عرف ٹڈا سمیت 16 ملزمان مارے گئے۔ جبکہ 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کمانڈوز نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو اسپتال میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button