پاکستانی شیعہ خبریں

شہید عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم اور محبوب قائد، فرزند امام خمینی (رہ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی ستائیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، سیہون، دادو، نواب شاہ، خیر پور، حیدر آباد، کوئٹہ، سمیت کراچی اور ملک کے مختلف چھوٹے بڑے مقامات پر فرزند رہبر کبیر امام خمینی (رہ) اور ملت جعفریہ کے محبوب اور عظیم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی ستائیسویں برسی کی یاد میں پیروان شہید قائد علامہ عارف حسینی (رہ) کی جانب سے مجالس ترحیم اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جبکہ ملک بھر میں لاکھوں پیروان قائد شہید 5 اگست روز شہادت قائد شہید کی مناسبت سے اپنے ہر دل عزیز اور محبوب ترین قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) شہید سے تجدید عہد وفا کے ساتھ منایا۔

شہید قائد عارف حسین الحسینی کی ستائیسویں برسی کا مرکزی پروگرام محفل شاہ خراسان میں منعقد ہوا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا، شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں، یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے، شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی، آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button