Uncategorized

پنجاب کے مختلف اضلاع کے تکفیری مدرسوں پر چھاپے، کئی طلباء گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان کے سٹی پولیس افسر اظہر اکرام کی سربراہی میں شہر اور چنگی نمبر نو میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ان چھاپوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کے خلاف کسی بھی ردعمل کی روک تھام کیلئے کچھ مدرسوں میں موجود ممکنہ عسکریت پسندوں کو پکڑنا ہے۔ اظہر اکرام نے بتایا کہ سرچ آپریشن شروع کرنی سے پہلے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں لگائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے کارکنوں اور مدرسوں کی چھان بین کی گئی۔ ان علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افراد کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کیلئے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ اظہر اکرام کے مطابق گھروں اور مدرسوں میں سرچ آپریشن کے دوران بیس افراد کو گرفتار جبکہ 20 کلاشنکوف قبضے میں لی گئیں۔ لاہور سے جاری مراسلے کے مطابق چنیوٹ میں کچھ مدرسوں سے سات افراد کو گرفتار کرتے ہوئے کتابیں، سی ڈیز اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے۔ جن مدرسوں پر چھاپے مارے گئے ان میں پی ایم ایل ن کے رکن قومی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کے ادارہ دعوت ا لارشاد، جامعہ ملی اسلامیہ، مدرسہ دارالعلوم مدینہ اور مدرسہ جامعہ فاروقیہ وغیرہ شامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران بائیو مکینک مشینوں سے اساتذہ اور طالب علموں کی شناخت کے علاوہ مدرسوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔ فیصل آباد میں ریجنل پولیس افسر کے ترجمان ملک شاہد نے بتایا کہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 43 مدرسوں کی تلاشی لی گئی۔ تاہم شاہد کے مطابق چھاپوں کے دوران انہیں کسی بھی مدرسہ سے نفرت انگیز مواد، اسلحہ، مطلوب یا مشتبہ افراد نہیں ملے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 21 جبکہ جھنگ میں 11 مدرسوں کی تلاشی لی گئی۔ گجرانوالہ کے مختلف مدرسوں سے حراست میں لیے گئے 18 طالب علموں کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ان طالب علموں کو شیخوپورہ روڈ، ریلوے سٹیشن اور سبزی منڈی کے علاقوں میں موجود مدرسوں سے حراست میں لیا گیا۔ ضلع بہاولپور کے 18 مدرسوں سے 10 مشتبہ افراد کو اپنی شناخت ثابت کرنے میں ناکامی پر حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button