آئی ایس او شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام ڈویژنل سطح پر کیمپوں کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام ملک بھر کی تمام ڈویژن میں 3 روزہ تجدید عہد ڈویژنل اسکاوٹنگ کیمپس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب امامیہ چیف اسکاوٹس توقیر مہدی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ چیف اسکاوٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی اسکاوٹ جمبوری کی کامیابی کے بعد ملک بھر کی 23 ڈویژنز میں اسکاوٹس کیمپس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، کیمپس کا سلسلہ ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، جس میں نئے ڈویژنل اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس کا بھی تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد معاشرہ میں اقدار اسلامی فروغ دینا ہے تاکہ معاشرے میں بہترین افراد اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکاوٹنگ کیمپ کا مقصد طلبا کو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروایا جائے گا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر اسکاوٹنگ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی امور کی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی ہے۔
توقیر مہدی کا کہنا تھا کہ امامیہ سکاوٹس پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لیکر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کریں گے کیمپ میں عقائد، سیرت، احکام، اخلاق اور ورزش کے بنیادی اصول کے حوالے علما کرام اور سینئرز کے دروس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبا کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ توقیر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امامیہ چیف اسکاوٹس کا کہنا تھا کہ اسکاوٹنگ انسان کو ایک ذمہ دار اور باصلاحیت شخص بننے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔