Uncategorized

11 اگست، مرد مجاہد شہید محرم علی کا یوم شہادت ہے، قوم تیری قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شہید محرم علی موچی دروازہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک غیرت مند شیعہ نوجوان تھے، جن کا دل گستاخ امام زماں (ع) پر ہر وقت کڑھتا رہتا تھا، شہید محرم علی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے تھے، اُنہیں لاہور سیشن کورٹ بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، وقت کے حکمرانوں اور متعصب عدلیہ کی ملی بھگت سے بم دھماکے میں مارے جانے والے سپاہ صحابہ کے قائد ضیاء الرحمان فاروقی اور دیگر تیس افراد جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی، کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی اور یوں 11 اگست 1998ء میں اس حال میں پھانسی دی گئی کہ وہ انتہائی جرات اور بہادری کے ساتھ نعرہ حیدری کی گونج میں دار پر چڑھ گئے۔ شہید نے اپنی وصیت میں لکھا کہ اُن کے جنازے کو بینڈ باجے کے ساتھ لے جایا جائے اور کوئی اُنکی میت پر نہ روئے، جبکہ بعض شخصیات کا نام لیکر جنازے میں شرکت سے بھی منع کیا۔ انہوں نے یہ بھی وصیت کی کہ انہیں اپنے دوست (شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی) کے پہلو میں دفن کیا جائے۔ شہید محرم علی کا مرقد ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے مزار کے قریب یعنی علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button