Uncategorized

پنجاب کابینہ میں شجاع خانزادہ کا پرچم اٹھانے والا کوئی نہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ عوامی حمایت یافتہ کراچی آپریشن مفاہمتوں کی زد میں ہے۔ پنجاب کے حکومتی ایوانوں میں دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ پایا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد میں تیزی لائی جائے۔ پاکستان میں منظم دھاندلی کو ثابت کرنا دن کو رات کرنے کے مترادف ہے۔ سانحہ نشتر پارک کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دھمکیوں کے باوجود وزیر داخلہ کو سکیورٹی نہ دینا حکومتی نااہلی ہے۔ آپریشن سے بچنے کیلئے متحدہ کا استعفوں کا ڈرامہ کامیاب نہیں ہوگا۔ شہروں میں دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کو متحرک کیا جائے۔ چودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ حکومت کی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا جمہوریت کی خدمت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ لاہور میں شجاع خانزادہ اور حمید گل کیلئے قرآن خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء پاک فوج کو غیر مقبول اور بدنام کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ آئینی طور پر ایم کیو ایم کے استعفے مؤثر ہوچکے ہیں اور مستعفی اراکین کی رکنیت ختم ہوچکی ہے۔ عوامی ہمدردیاں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔ جنرل راحیل شریف واضح روڈ میپ کے ساتھ پاکستان کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور کرپشن سے آزاد کروانے میں مصروف ہیں۔ پنجاب کابینہ میں شجاع خانزادہ کا پرچم اٹھانے والا کوئی نہیں۔ موجودہ حکومت میں گڈ گورننس تو دور کی بات گورننس بھی نہیں ہے۔ فضل الرحمن کی پی ٹی آئی کے استعفوں کی حمایت اور ایم کیو ایم کے استعفوں کی مخالفت دوہرا معیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button