پاکستانی شیعہ خبریں
جوان ممبر سے گمراہی پھیلانے والوں کو مسترد کردیں، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکرئڑی علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ جوان بیدار ہوں اور ممبروں سے گمراہی پھیلانے والے ذاکروں کو مسترد کردیں، انکا کہنا ہے کہ آج ممبروں سے نماز اور حسین (ع) کا مقابلہ کیا جارہا ہے میں کہتا ہوں کہ جو نمازی نہ ہو وہ عزادار نہیں ہوسکتا اور جو سید الشہداء (ع) کا عزادار نہ ہو اس کی نماز بے کار ہے۔
یا د رہے کہ پنجاب میں بھی شیعہ جوانوں نے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے گمراہی کی جڑ جعفر جتوئی کو مسترد کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ، اسی طرح کراچی میں بھی گمراہی پھیلانے والے ذاکروں کو پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہے۔
نام نہاد غالی ذاکر جعفرجتوئی کے خلاف شیعان حیدر کرار نے مقدمہ درج کروادیا، جتوئی گرفتار