Uncategorized

جنوبی پنجاب میں وہابی/دیوبندی140 ’دہشت گرد‘ گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی ہلاکت کے بعد جنوبی پنجاب سے 140 کے قریب مشتبہ وہابی/دیوبندی دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

یہ گرفتاریاں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے کیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے جمعرات کے روز ڈان کو بتایا کہ حراست میں لیے جانے والوں کی اکثریت پر انعامی رقم مقرر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کا تعلق پنجاب میں سرگرم کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے ہے، او ر کئی ملزمان دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

حال ہی میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے ایک پریس کانفرنس میں مجرموں کے خلاف آپریشن مزید سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button