Uncategorized

شہید شجاع خانزادہ کی ’جاسوسی‘، کے الزام میں دو افراد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی مبینہ جاسوسی کرنے پر ایک کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

قاری طاہر اور محمد زبیر پر شبہ ہے کہ وہ 17 اگست کو اٹک میں ہونے والے خود کش حملے سے قبل مسلسل دو ہفتوں تک مرحوم خانزادہ کا پیچھا کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات پر گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، لاہور کے مختلف علاقوں سے ایک کالعدم تنظیم کے سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے تین افراد کی شناخت قاری عتیق الرحمان، محمد ارشاد اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے ایس پی معروف صفدروالیا نے ڈان کو بتایا کہ ان کا محکمہ روزانہ کی بنیاد پر کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد عادی مجرم نہیں لیکن ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button