پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں 90 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

شیعہ نیو ز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن میں تین ماہ کے لیے اسلحے کی نمائش، گارڈز کے پولیس وردیوں کو پہننے اور پولیس موبائلز سے مشابہہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں دفعہ 144(6) کے تحت درج ذیل اقدامات پر فوری پابندی کا نفاذ کیا ہے۔

ان اقدامات میں اسلحے کی نمائش اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے تعلق نہ رکھنے والے نجی گارڈز کے لیے سول ملبوسات کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکیورٹی گارڈز کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں جیسی یونیفارم پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں سے مشابہت رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی گاڑیوں کے مالکان کو پولیس لائٹس کے استعمال، کالے شیشوں، غیر قانونی بلیو لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس، پولیس سائرن اور ہوٹرز لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button