پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی پولیس کی کاروائی، محرم الحرام میں دہشتگردی کی پلانگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشتگردی کے ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کی پلانگ کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد کراچی میں واقع محفل شاہ خراسان امام بارگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ نوید خواجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جو وہاں سے ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں جبکہ انکو پیسہ بھی بھارت سے مختلف ذرائع سے بھیجا جاتا تھا جبکہ انکا نیٹ ساوتھ افریقا ،انڈونیشیاء اور دبئی سے آپریٹ ہوتا ہے۔گرفتار دہشتگردوں میں شفیق،خالد ،محسن اور ظفر شامل ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایس پی نوید خواجہ نے کہا کہ یہ دہشتگردوں کے مختلف سیاسی رہنماء سمیت مذہبی تکفیری دہشتگردوں سے بھی رابطہ میں تھے جنکے ساتھ مل کر دہشتگردی کی پلانگ کررہے تھے۔

دھیاں میں رہے کہ پاکستان میں موجود تکفیری دہشتگردی کا مرکز مدارس ہیں اور اور بدقسمتی سے ان سب کا تعلق مکتب دیوبند سے اور دیوبندیوں کا مرکز بھارت میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button