شہید ایڈوکیٹ امیر حیدر کی نماز جنازہ آبائی گاوں ببرلو میں ادا کردی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) شہید ایڈوکیٹ سید امیرحید ر شاہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں کل رات شہید ہونے والے ایڈکیٹ امیر حیدر شاہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین انکے آبائی گاوں ببرلو میں ادا کردی گئی ہے، نمازہ جنازہ علامہ صادق حسین نجفی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف شیعہ شخصیات،علماء اور آئی ایس او کے کارکناں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی، نمازہ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکرئٹیری جنرل علامہ مختار امامی نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ امیر حید ر کو کل رات کراچی میں حسن اسکوائر پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ شہید ایڈوکیٹ امیر حیدر گذشتہ کئی سالوں سے کراچی میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مصروف تھے وہ ایک قابل وکیل اور کراچی بار کونسل کے جوائنٹ سیکرئڑی بھی تھے۔ ایڈوکیٹ امیر حیدر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمان شاہ کے بڑے بھائی تھے۔