Uncategorized

علامہ سید شاہد حسین نقوی وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعہ نرجسیہ لاہور کے پرنسپل علامہ سید شاہد حسین نقوی کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ علامہ شاہد نقوی نے اپنی تقرری کو سراہتے ہوئے امتحانی نظام کو صاف شفاف اور طلباء کے لئے بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ کی پالیسی کے مطابق امتحانات کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانچوں وفاق المدارس کو تعلیمی بورڈ کا درجہ دے کر دینی اور عام جامعات میں تضاد کی پالیسی ختم کرے، تاکہ لوگوں کو جو مشکلات پیش آتی ہیں، انہیں دور کیا جا سکے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے ترجمان کے مطابق مزید عہدیداروں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کا عمل آخری مراحل میں ہے، عنقریب باقی عہدیداروں کا تقرر بھی کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button