پنجاب میں عزاداری سید الشہداء پر پابندیوں کو قبول نہیں کرتے، شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ا دارہ) شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے پورے صوبہ میں بعد نماز جمعہ ’پنجاب بھر سے بے گناہ علما و شیعہ عمائدین کی بلا جواز گرفتاریوں اور قومی ایکشن پلان کی آڑ میں بے عزاداری سید الشہدا پر پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کئے گئے۔ اس سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ کھارادر جامعہ مسجد کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صدر شیعہ علما کونسل سندھ علامہ ناظر عباس تقوی، شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی اور علمائے کرام شریک تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پنجاب میں بلا جواز گرفتاریوں کی مزمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی رہائ کا مطالبہ کیا۔ عزاداری سید الشہداء پر پابندیوں کو قبول نہیں کرتے اور عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں۔