Uncategorized

6 ستمبر دشمن کی نابودی کا دن ہے، امامیہ چیف اسکاؤٹ توقیر مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنان سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ چیف اسکاؤٹ نے یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی دفتر آئی ایس او لاہور میں اسکاؤٹس سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور حفاظت میں شہداء کی قربانیاں ہیں۔ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی، یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین ہے، جس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ توقیر مہدی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکاؤٹس پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، بھارت کی طرف سے جارحیت کی صورت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button