Uncategorized

آرمی چیف کا ولولہ انگیز خطاب قوم کے دل کی آواز ہے، حامد سعید کاظمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)  نظامِ مصطفٰے پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔ یوم دفاع پر آرمی چیف کا ولولہ انگیز خطاب قوم کے دل کی آواز ہے۔ جنرل راحیل شریف نے قوم کو تازہ جذبوں سے بھر دیا ہے۔ یوم دفاع پر عوام کا غیر معمولی جوش و لولہ قوم کی بیداری کا ثبوت ہے۔ قوم بھارتی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرکے ملی غیرت کا ثبوت دے۔ مضبوط معیشت مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف پہلے پاکستانی ڈرون کا استعمال خوش آئند ہے۔ حکومت عوام دوست پالیسیاں اپنائے۔ اسلام اور پاکستان دشمنی ہندو انتہا پسندوں کے خون میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیم اتحاد امت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی کر رہے تھے۔ حامد سعید نے مزید کہا کہ ہمیں صرف اور صرف پاکستانی بننا ہوگا۔ متحد قوم کو دنیا کی کوئی طاقت ہرا نہیں سکتی۔ ہماری مسلح افواج ہمارا قومی غرور ہیں۔ بھارت نے 1947ء سے ہی خطے میں جارحیت کو پروان چڑھا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی اصل شہرت اس کی انتہا پسندی ہے۔ مودی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی پاکستان دشمنی میں بدنام تھا۔ جنرل راحیل شریف نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل امن کی اولین ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button