پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں ڈی ایس پی سہیل عباس پر قاتلانہ حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے شرف آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سہیل عباس بہادر آباد کے علاقے شرف آباد سے گزر رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے سہیل عباس زخمی تو ہوئے، مگر انہوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور جوابی فائر کھول دیا، اچانک غیر متوقع حملے سے دہشت گرد بوکھلا گئے، اور الٹے قدموں بھاگ نکلے، جس کے بعد مرد مجاہد ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سہیل عباس کا علاج جاری ہے، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر نے بہادرآباد کے علاقے کو مقتل میں تبدیل کر دیا ہے، اسی علاقے میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل اور جیو ٹی وی کی سیٹلائٹ وین پر بھی فائرنگ ہو چکی ہے۔ شرف آباد میں ایک ماہ کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button