Uncategorized

پاکستان میں امن انتہا پسند سوچ کے خاتمہ میں مضمر ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان قلب عباس نے ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان، راولپنڈی، کراچی اور خیبر پختونخوا میں نہتے و معصوم پاکستانیوں کی شہادتیں پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے، خیبر پختونخوا میں مسلسل شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے، پاکستان میں امن انتہا پسند سوچ کے خاتمے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان اور راولپنڈی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سے ہمارے حوصلے پست ہونیوالے نہیں، ملت تشیع کا ماضی شہادتوں سے سرخ ہے، سانحہ پشاور کے بعد قوم متحد ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر انتہا پسندوں کو پاک فوج جڑ سے اکھاڑ دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button