راولپنڈی: شہید نجف علی اور کاشف علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نجف علی شاہ اور کاشف علی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کردی گئ، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی، جنازہ کے شرکاء نے وفاقی و صوبائی حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا
راولپنڈی جیسے حساس شہر کے حساس علاقے میںدن دھاڑے دو شیعہ افراد کا قتل وفاقی و صوبائ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے موقع پر کہ جب ضرب عضب اور پھر نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور انداز میںعمل کیا جارہا تھا، کراچی،پشاور،کوئٹہ اور اب راولپنڈی میں ان تکفیری دہشتگردوں نے اپنی مذموم کاروائیوں کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے، ہمارا روز اول سے ہی یہ مطالبہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی طرز کے آپریشن پورے ملک باالخصوص سندہ اور پنجاب میں کئیے جائیں، خصوصا” پنجاب کے ہر ضلع میں ان تکفیری دہشت گردوں کےمراکز اور سہولت کار موجود ہیں، ان تمام حقائق کو جانتے ہوےَ بھی وفاقی باالخصوص پنجاب حکومت کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم ان تمام واقعات کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوےَ حکومت وقت باالخصوص چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صاحب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کو وہ ازخود ان تمام دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تکفیری دہشت گردوں انکے مراکز اور انکی مالی و نظریاتی امداد کارنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائ کریں