کراچی : شیعہ پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے الفلاح میںگرفتاری سے بچنے کے لیےٗ خود کو دھماکے سے اڑانے والا القائدہ برصغیر کا تکفیری دہشت گرد کراچی کے شیعہ پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اتوار کی صبح ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ملیر کے علاقے الفلاح میں موجود سندہ پولیس کے افسران کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث القائدہ برصغیر کے تکفیری دہشت گرد فرحان عرف پہلوان کی گرفتاری کے لیےٗ چھاپا مارا گیا مگر مطلوبہ دہشتگرد نے گرفتاری کے خوف سے دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگرد فرحان عرف پہلوان کا تعلق القائدہ برصغیر سے تھا ، تاہم اسکا گروہ طالبان کے تکفیری دہشتگردوں کیساتھ ملکر دہشت گردی کی کاروائیاں کیا کرتا تھا، دہشتگرد کا آبائ تعلق فیصل آبا د سے ہے ، جبکہ وہ پچھلے ایک سال سے مذکورہ مکان میں 6 ہزار روپے ماہانہ پر رھائش پذیر تھا،حساس اداروں نے مالک مکان اور ایک پڑوسی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،اور ایک موٹرسائکل بھی قبضہ میں لے لی
زرائع کے مطابق فرحان عرف پہلوان اس دہشتگرد گروہ کا سرغنہ ہے،جس نے یکم مئ کو اسٹیل ٹاوٗن میں ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری کو ڈرائیور اور گن مین سمیت شھید کیا، 9 مئ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی سندہ ہائکورٹ سید ذوالفقار ذیدی کو ڈرائیور سمیت شھید کیا،15 مئ کو سینٹرل جیل حیدرآباد کے سابق سپرنٹینڈنٹ اعجاز حیدر کوگلستان جوہر میں شھید کیا جبکہ 9 جون کو قائدآباد میں ڈی ایس پی مجید عباس کو فائرنگ کرکے شھید کیا، ہلاک ہونیوالے تکفیری دہشتگرد کے قبضے سے ملنے والے ہتھیاروں کو فارنزک ٹیسٹ کے لیےٗ لیبارٹری بھیج دیا گیا