نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو تو پنجاب کے وزاء جیل میں ہونگے،شرجیل میمن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا سربراہ اور پنجاب کا صوبائی ویزر رانا ثناءاللہ اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے پنجاب سمیت ملک بھرمیں دہشتگردوں کی نرسریاں بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اس بات کا علم ہے کہ رانا ثناءاللہ جب پنجاب کے وزیر تھے اس وقت انکا کالعدم تنظیموں سے گہرا رابطہ تھا، شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کو جاری ایک تبصرے میں کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وہ تقریر جس میں انہوں نے کہا کہ طالبان تم پنجاب پر حملہ نہ کرو، ہم تمارے نظریے کے حامی ہیں یکارڈ پر موجود ہے۔شرجیل میمن نے کہ پی ایم ایل (ن) کی قیادت نے ہمیشہ طالبان کی حمایت کی اور دہشتگردوں سے مذاکرات پر یقین رکھا، انہوں نے کہا ہے کہ اگر آج نیشنل ایکشن پلان پر صحیح علمدارآمد کیا جائے تو پی ایم ایل (ن) کی قیادت اور رہنما ءدہشتگردوں کی معاونت کاری کے جرم میں جیل میں جائیں گے۔