پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار، حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں رقم تقسیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاراچنار گورنر ہاؤس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی اور ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور دیگر افسران نے شہداوں اور زخمیوں کے وارثین میں 11 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ جس میں کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے اور شہداء کے لواحقین شامل تھے۔ مذکورہ رقم 209 شہداء، 276 زخمیوں کے ورثا میں تقسیم کی گئ۔ اے پی اے کرم شاہد علی نے کہا کہ رقم تقسیم کرنے کا یہ تیسرا مرحلہ ہے، انشاءاللہ باقی شہداء کے تمام وارثین میں مزید رقم تقسیم کی جائیگی۔ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام آئی ڈی پیز سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واپس چلے جائیں تاکہ آباد کاری کا سلسلہ تیزی سے مکمل ہو سکے اور کرم ایجنسی میں پائیدار امن قائم ہو سکے