Uncategorized

پانچ پروازوں سے 950 سے زائد حجاج پاکستان واپس پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک 900سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز ۔پی کے 6304 ، کے ذریعے 374 حجاج لاہور پہنچےجبکہ نجی ایئرلائن کے ذریعے 35 حجاج کرام بھی جدہ سے لاہور ایئرپورٹ پر اترے ۔ادھر سعودی ایئرلائن کی پرواز 300 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کے ذریعے 218 حاجی اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے ،اس موقع پر حجاج کرام کے اہل خانہ اور رشتے داروں کی ایک بڑی تعداد ایئرپورٹس پر موجود تھی جنہوں نے حاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، وطن واپس آنے والے حاجیوں کے چہروں پر خوشی کیساتھ سانحہ منیٰ کے درد اور تکلیف کے آثار نمایاں تھے،وطن واپس لوٹ کر آنیوالے حاجی منیٰ میں شھید اور لاپتا ہونیوالے حاجیوں کی یاد میں آنسو بہاتے دکھائ دیےٗ، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میںآےٗ، پورے ایئرپورٹ پر افسردہ ماحول دکھائ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button