Uncategorized

شہید حجاج کے لہو نے مقدس نما آل سعود کو بے نقاب کر دیا ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان قلب عباس نے سانحہ منیٰ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے خون نے مقدس نما آل سعود کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سعودی حکمران اس اہل ہی نہیں ہیں، کہ شعائر خدا کی حفاظت کر سکیں۔ ان کو حق نہیں پہنچتا کہ خود کہ خادمین حرمین شریفین کہلائیں۔ آل سعود نے ہمیشہ ظالمانہ قوتوں کا ساتھ دیا۔ اگر یہ اسلام کے نمائندے ہوتے، تو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے اور مظلومین جہان کی حمایت کرتے اور دنیا بھر کے ظالمین کی مخالفت کرتے، جو مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں، لیکن طویل تاریخ میں یہ ہمیشہ ظالموں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ مظلوم یمنیوں کو حج کی سعادت سے محروم کر دیا۔ ایسے لوگوں کو قطعی طور پر حق حاصل نہیں ہے، کہ کعبہ پر مسلط ہوں۔ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے خون نے مقدس نما آل سعود کو بینقاب کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button