بڈھ بیر سے 3 تکفیری دہشت گرد گرفتار۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز میاں سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے 3 تکفیری کمانڈروں نصیر، حضرت شیر اور زرما خان کو گرفتار کیا گیا ہے.میاں سعید نے بتایا کہ تینوں ملزمان خیبر ایجنسی میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول، ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد کیا گیا.یاد رہے کہ 18 ستمبر کو ملک دشمن تحریک طالبان کے تکفیری دہشت گردوں نے بڈھ بیر ایئرمیں واقع پاکستان ایئرفورس کے بیس کیمپ پرکرکےپاکستان آرمی کے کیپٹن اسفندیار سمیت 25 سے ذائد نمازیوں کو شھید کردیا تھا، پاکستان آرمی کے کمانڈوز نے فوری آپریشن کرتے ہوےٗ 14 تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا تھا
زرائع کے مطابق بڈھ بیر کا علاقہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بدنام رہا ہے، یہ علاقہ پشاور کے فرنٹیر ریجن سے قریب ہے اور مجرموں اور خطرناک دہشت گردوں کا گڑھ تصور کیا جاتا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ماضی میں عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لیے مقامی لشکر قائم کیا تھا لیکن یہ علاقہ اب بھی غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے.دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے ڈسٹرکٹ سوات کی تحصیل مٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث مطلوب تکفیری دہشت گرد غازی اکبر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا