Uncategorized

کسی کو بزور طاقت اپنے نظریات دوسرے فرقہ پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، آر پی او گوجرانوالہ

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرکٹ ہاؤس گوجرانوالا میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے کہا ہے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی کو بھی بزور طاقت اپنے نظریات کسی دوسرے فرقہ پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، تشدد کی روش کو ہر صورت تبدیل کرنا ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ دین اسلام حقیقی معنوں میں امن کا داعی ہے جو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالا شمائل احمد خواجہ، آر پی او وقاص نذیر، ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان، مفتی انتخاب احمد، ضیاء المصطفے، سید عثمان نوری، مولانا اسحاق ساقی لاہور، سید اختر بخاری لاہور، قاری سلیم زاہد، علامہ ابو طاہر عبدالعزیز چشتی، سید خلیل الرحمن چشتی، پروفیسر سعید احمد چشتی، قاری ایوب صفدر، ڈاکٹر طاہر مصطفے، قاری جواد قاسمی، مولانا نعیم احمد بٹ، مولانا عمران عریف کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام و ممبران امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر شمائل احمد خواجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام واکابرین کے تعاون سے گوجرانوالہ ڈویژن ہمیشہ امن و محبت کا گہوارہ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button