Uncategorized

محرم الحرام کا پہلا عشرہ آئی ایس او کربلا شناسی کے طور پر منائیگی، علی مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے کہا ہے کہ محرم شعائر الہی ہے، اسکی حفاظت کی جائے اور نوجوانوں کا یہ اولین فرض ہے کہ پیغام کربلا جس میں حماسیت، شجاعت اور شہادت کا پیغام ہے، کو لوگوں میں اجاگر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امسال آئی ایس او ماہ محرم کے پہلے عشرے کو کربلا شناسی کے نام سے منائے گی۔ کربلا شناسی عشرہ منانے کا مقصد امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو حقیقی معنوں اجاگر کرتے ہوئے نوجوان نسل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا زندگی کا دستور آئین ہے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔ علما کرام ڈویژنز میں کربلا شناسی کے حوالے گفتگو کریں گے۔ ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امامیہ اسکاوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے، جبکہ ملک بھر میں روز عاشور نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا امسال بھی ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس میں مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں قلوب گرم اور ہدایت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، پس پیغام کربلا جس میں امربالمعروف کا درس ہے، کو پھیلایا جائے اور کربلا سے قلبی و عملی رشتہ کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button