پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا، سرفراز بگٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ کے تدارک کے لئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرائے بغیر ہم آگے نہیں جاسکتے۔ یہ ملک عظیم قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔ اسکے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑیگا۔ خوف کی زنجیریں ختم ہو رہی ہیں، لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ ہم احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ ہم دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب انہیں ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔ ان کی بیخ کنی کی جائیگی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جو کسی بےگناہ مسلمان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے یہ صوبہ ہم سب کا ہے۔ اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح کی کانفرنس صوبے کی مختلف جگہوں پر ہمیشہ منعقد کی جائینگی۔ صوبائی وزیر اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہیئے۔ اسلام ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے اور قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دیتا۔ علماء کرام، سول سوسائٹی اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری کہ وہ امن و امان کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button